ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ممبئی کے ریستوان میں آتش زدگی سے 14افراد ہلاک، 21دیگر زخمی

ممبئی کے ریستوان میں آتش زدگی سے 14افراد ہلاک، 21دیگر زخمی

Fri, 29 Dec 2017 21:55:04    S.O. News Service

ممبئی،29؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ممبئی کے ایک متمول علاقے میں ایک احاطے کی چھت پر واقع ریستوان میں گزشتہ رات چل رہیسالگرہ کا جشن منانے والے تقریباً درجن بھر خاندانوں کے لئے ماتم میں تبدیل ہوگیا۔نصف شب کے وقت اس ریستوان میں لگی آگ نے 14 لوگوں کی جان لے لی اور 21دیگر زخمی ہیں۔ممبئی کے محکمہ فائر بریگیڈ کے ایک افسر بال کرشنا کدام بتایا ہے کہ آگ جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب ایک بجے چار منزلہ عمارت کی چھت پر قائم ریستوران میں لگی جس نے آدھے گھنٹے کے اندر ہی پورے ریستوران اور عمارت کی بالائی منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ممبئی کے وسطی علاقے کمالا ملز میں واقع متاثرہ عمارت میں کئی مہنگے ریستوران اور کئی نیوز چینلز کے دفاتر بھی قائم تھے جہاں آگ کی اطلاع پھیلتے ہی بھگدڑ مچ گئی۔آگ کے باعث تین ٹی وی چینلز کے دفاتر اور سامان کو بھی نقصان پہنچا ہے۔آگ بھڑکنے کے وقت ریستوران میں ایک سالگرہ منائی جارہی تھی جس کے باعث وہاں خاصا رش تھا۔ہلاک شدگان میں وہ 28 سالہ نوجوان بھی شامل ہے جس کی سالگرہ کی تقریب ہورہی تھی۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 11 خواتین بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ لوگوں کی موت دھوئیں سے دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔حادثے میں ہلاک اور زخمی ہوئے زیادہ تر لوگوں کو اسی اسپتال میں رکھا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق چھت کے اوپر ریستوران میں آگ گئی تقریباًآدھے گھنٹے میں ہی آگ پوری عمارت میں پھیل گئی جس پر قابو پانے میں کئی گھنٹے کا وقت لگا۔آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چلا ہے۔


Share: